پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان کو جہناگیر ترین کے بیٹے نے خرید لیا

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان کو خرید لیا۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان تقریبا 73 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔

علی ترین نے گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے جنوبی پنجاب سے پی ایس ایل کی ٹیم کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ‘ملتان ‘ کا نام برقرار رکھیں گے۔