پتایا: ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں کھیلی جانے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔راؤنڈ مرحلے میں روایتی حریف کے خلاف گرین شرٹس کو دو ایک سے کامیابی ملی۔
پاکستان کے عباس قاسم اور حارث قاسم نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ فرحان ہاشمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے جہاں پاکستان بھارت کو شکست دے کر اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔