سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر سے مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو سے مذاق کر کے مشکل میں پڑ گئے، نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔

ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘۔

ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر اسٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔