آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سے پاکستان ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔
بیٹس مین کی رینکنگ میں پاکستان کے دو بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔ رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابراعظم پانچویں جبکہ فخر زمان نویں پوزیشن پر ہیں۔
باولنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ اس رینکنگ میں حسن علی 14واں نمبرپر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں قومی کھلاڑی محمد حفیظ چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ افغانستان ٹیم کے راشد خان اس رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں۔