ہوا سے بیلز گرنے سے کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ بیٹھے

ہوا سے بیلز گرنے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ کر میدان سے باہر چلے گئے۔

بھارت سے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ہوا سے بیلز گرنے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ کر میدان سے باہر جانے لگے، بعد میں انھیں احساس ہوا کہ وہ ہوا سے گری ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ ہٹ وکٹ ہوئے ہیں۔

کولن منرو کو وہاں سے جاتا دیکھ کر بولر خلیل احمد اور تماشائی بھی حیران رہ گئے تھے۔