ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور۔ صدر اے سی سی ناظم الحسن کہتے زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ہر سال کروانے کی تجویز دیدی۔ ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کروانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل انڈر نائنٹین، ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی منعقد کرواتا ہے۔ ایشیا کپ کے بعد انڈر نائنٹین اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی ہر سال کروانے کی خواہش ہے۔ صدر اے سی سی ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ زیادہ ایونٹ کے انعقاد سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل ہر دو سال بعد ایشیا کپ منعقد کرواتا ہے۔