وانڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا پاکستان آنے کا اعلان

وانڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل فور کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں جگہ بنانے والے وانڈیز ٹیم کے معروف کرکٹر ڈیوائن براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ اس بار ایونٹس زیادہ سنسنی خیز اور مقابلے شاندار ہونگے۔ ڈیوائن براوو نے اپنے مشہور گانے چیمپئنز کے ساتھ کوئٹہ ٹیم کا نام منسلک کرتے ہوئے کچھ بول بھی دہرائے۔