پی ایس ایل 4 کے اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس صرف آدھے گھنٹے میں فروخت

پاکستان سپر لیگ کے فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، صرف آدھے گھنٹے میں ہی 500 اور 1000 روپے والے ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی۔

آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی تو صرف آدھے گھنٹے میں ہی شائقین نے 500 اور 1000 روپے والے ٹکٹس خرید لیے جب کہ 2000، 2500 اور 3000 روپے والے ٹکٹس فروخت کے لیے موجود ہیں۔