پی ایس ایل میلہ شارجہ پہنچ گیا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج مقابلہ ہوگا

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ شائقین کی دلچپسی بڑھاتا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔

شارجہ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مد مقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

جب کہ ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔