ریان ٹین ڈوئچے انجری کے باعث پاکستان نہیں آئیں گے

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ریان ٹین ڈوئچے انجری کے باعث پاکستان نہیں آئیں گے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ریان ٹین ڈوئچے پشاور زلمی کے خلاف ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فرنچائز نے نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کی جگہ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین رکی ویسلز کی خدمات حاصل کر لیں اور وہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ملکی کھلاڑی جمعرات کو ہی وطن واپس آگئے تھے، جمعہ کو کراچی آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں ڈیوڈ ویز، اینٹن ڈیوچ، سندیپ لامی چینے اور ہارڈس ویلجوئین شامل ہیں۔