پی ایس ایل 4: دبئی کے بعد دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاکرا ہوگا۔

دبئی کے بعد پی ایس ایل فور کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے جس کے لیے کرکٹ شائقین بے چین ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کے پہلے پلے آف مرحلے کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب ہوچکا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی جب کہ دو ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

تاہم پلے آف کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہے۔