نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔
نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نائیجیریا نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر نائیجیریا کی ٹیم کے 87 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم پیٹر آہو نے ناٹ آؤٹ 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں انٹری دلوادی۔ یہ پہلا موقع ہے جب نائیجیریا نے کرکٹ میں کسی ورلڈ کپ ایونٹ میں جگہ بنائی ہے۔