سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی سعودی خاتون ریسر ہیں جوبرطانوی فارمولا فور کار ریس میں حصہ لیں گی۔
ستائس سالہ ریما جوفالی دفاعی چیمپین ڈبل ریسنگ میں لوئس فوسٹر اور سباسچین الواریز کے ہمراہ ڈرائیو کریں گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے 2018 میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے چند ماہ بعد ہی ریما جوفالی نے کار ریسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا ۔