بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر مشرفی مرتضی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔
BREAKING: Bangladesh have named their 15-man squad for #CWC19! pic.twitter.com/o5qnwWdh7S
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) April 16, 2019
اسکواڈ میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو جاوید شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان، اسمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی
یاد رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی جانب سے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے۔