سری لنکا کا ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیموتھ کرارتنے کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم کپتان کرارتنے، ملندا سری وردانا، جیون مینڈس، نوان پردیپ، انجیلو میتھیوز، کشال پریرا، لہیرو تھرمانے، تھسارا پریرا، اوشکا فرننڈو، کشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، لیستھ ملنگا، جیفری ویندرسے، ایسورو یودانا اور سرنگا لکمل پر مشتمل ہے۔