کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کریک انفو نے آل ٹائم ورلڈکپ بیسٹ الیون کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے عمران خان اور وسیم اکرم کو منتخب کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 مختلف مقامات پر ہورہا ہے، کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو نے اب تک ہونے والے تمام ورلڈکپ کو سامنے رکھتے ہوئے ایک آل ٹائم بیسٹ الیون کا انتخاب کیا ہے، اس میں 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کے ساتھ پاکستان سے وسیم اکرم کو متفقہ طورپر لیا گیا ہے۔
اس ورلڈ بیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا سے 4، سری لنکا اور پاکستان کے 2،2 ، جنوبی افریقہ، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت عمران خان کریں گے جب کہ دوسرے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا سے وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ، رکنی پونٹنگ، شین وارن، گلین میگراتھ ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، مرلی دھرن ، بھارت سے سچن ٹنڈولکر، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر اور پاکستان سے وسیم اکرم شامل ہیں۔
Plenty of cricketing superheroes in our all-time World Cup XI! https://t.co/YI6ivmhI6v
Who makes it to yours? Tweet using #WorldCupXI pic.twitter.com/WVd6amMepM
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 24, 2019