پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 5 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم نئی پلاننگ اور نئے فارمیشن کے ساتھ اِن ایکشن ہوگی، کپتان سرفراز احمد کو اوپننگ کی جوڑی سے امیدیں ہیں، انجری کا شکار محمد حفیظ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔
انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل دو اضافی کھلاڑی فاسٹ بولر محمد عامر اور بلے باز آصف علی کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے کم از کم پہلے دو میچز میں بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی فارم ثابت کر سکیں۔