دور حاضر میں پیغام رسانی کا موثر اور اہم ذریعہ واٹس ایپ کی سروس آج سے لاکھوں پرانے فونز کے لیے بند کی جارہی ہے۔
ایسے اسمارٹ فونز جو کہ اینڈروائیڈ ٹو سے لے کر سیون تک ہیں یا پھر آئی فون آئی او ایس ایٹ یا اس سے کوئی پرانا ورژن ہے۔
ان پر اب واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق جن آپریٹنگ سسٹمز کو ان کی ایپلی کیشن سپورٹ نہیں کرے گا ان میں واٹس ایپ نہیں چلےگا۔
صارفین جن کے پاس آئی فون فور ہے جس میں صرف آئی او ایس سیون رن ہوسکتا ہے وہ اب یہ ایپلی کیشن نہیں چلا پائیں گے۔
واٹس ایپ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ مشکل ہے لیکن صارفین کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔