کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1491 تک پہنچ گئی۔

بیجنگ:چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 124 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں تعداد 1491 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہے جہاں سے وبا پھیلنے کا آغاز ہوا۔ دنیا بھرمیں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار 247 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 7 ہزار99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ 10 ہزار608 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو بیماری قرار دیتے ہوئے اس کا نام (Covid 19) رکھ دیا ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
دنیا بھر کے 28 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا،

ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔