لندن: برطانوی کمپنی نے موبائل صارفین کو بڑی خوش خبری سنائی ہے کہ مستقبل میں انہیں موبائل چارج کرنے کے لیے بجلی کے ساکٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مائنڈ پلے نامی کمپنی نے ’مائنڈ ہب‘ نامی ایسی ڈیوائس تیار کی جس کے ذریعے مختلف الیکٹرانک اشیاء کو دماغی توجہ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق وہ تمام آلات جیسے موبائل، ڈرونز، روشنی اور موسیقی کو انسانی دماغ کی مدد سے مکمل کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
مائنڈ ہب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جائے تو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مائنڈ ہب ڈیوائس بنیادی طور پر انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق مائنڈ ہب ایک ریڈنگ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے جلد ہی اسمارٹ فون بھی چارج کیے جاسکیں گے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق صارفین جلد ہی مائنڈ ہب کی مدد سے اپنے موبائل آنکھوں کی مدد سے چارج کرسکیں گے، اس حوالے سے کام جاری ہے جس میں جلد پیشرفت ہوگی۔