پاکستانی کرکٹ شائقین کے لِئے بری خبر۔

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کورونا کیسز کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آ رہے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 6 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں چار روز کے دوران 7 کھلاڑیوں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے تھے اور ان کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہر تین روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مزید کیسز سامنے آنے پر پی سی بی کی جانب سے لاہور کے میچز کو بھی کراچی منتقل کرنے کا آپشن زیرغور تھا۔