وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشیوں سے نہ ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، اس طرح سے واقعات پر پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضع پالیسی اورحکمت عملی ہے۔