جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے ورلڈ کپ سے قبل فارم میں واپسی کا کریڈٹ روزوں کو دے دیا۔
ہاشم آملا کی گزشتہ کچھ عرصے سے پرفارمنس اچھی نہیں رہی،ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر بھی کافی سوچ بچار ہوئی تھی، دونوں وارم اپ میچز میں آملا نے ففٹی پلس اسکور کیے۔
انھوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں روزے ہمیشہ ہی مجھے جسمانی اور ذہنی مضبوطی فراہم کرتے ہیں، میں ہمیشہ ہی ان کا منتظر رہتا اور یہ سال کا بہترین مہینہ ہے۔