خوفناک اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اینابیل سیریز کی تیسری فلم اینابیل کمز ہوم کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی خوفناک اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اینابیل سیریز کی تیسری فلم اینابیل کمز ہوم کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ پانچ سال پہلے اینابیل کی پہلی فلم آئی تھی جس میں پراسرار گڑیا نے ایسا جادو چلایا کہ شائقین سہم سے گئے جس کے بعد 2017 میں اس کے دوسرے حصے نے بھی سینما گھروں میں خوف کی لہر دوڑا دی۔ فلم اینابیل کے دوحصوں کی کامیابی کے بعد اب اس تخلیق کا تیسرا حصہ پیش کیا جا رہا ہے۔
گیری ڈوبر مین کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014 میں باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم اینابیل کا تیسرا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر گڑیا خوف و دہشت پھیلاتی دکھائی دیگی۔فلم کی کاسٹ میں میکینا گریس، میڈیسن آئسمین، پیٹرک ولسن، اسٹیفن بلیک ہارٹ اور پال ڈین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جیمز وین اور پیٹر سیفرن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپورفلم 28 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔