دھند کے باعث کالاشاہ کاکو انٹرچینچ کے قریب ٹریفک حادثے، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث کالاشاہ کاکو انٹرچینچ کے قریب ٹریفک حادثے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کے باعث کالا شاہ کاکو انٹرچینچ کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی قومی شاہراؤں پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگا انہتائی کم ہوگئی ہے،موٹروے پولیس کے مطابق ٹھوکربیازبیگ،مانگا منڈی،پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی اور کسوال میں حد نگاہ بیس سے پچاس میٹر ہے۔