آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن چند مقامات پرتیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
گزشتہ روز گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔