جڑواں شہروں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش

جڑواں شہروں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں پیر کے روز بارش ہوئی جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

منگل کے روز ہزارہ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔