آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور، شہید بینظیرآباد، سکھر، کراچی، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کوہاٹ، پشاور، بنوں، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کراچی، میرپورخاص، حیدرآباد، لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ، بہاولپور، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، سکھر، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔