آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختو نخوا ( ضلع مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد ، سوات، دیر، صوابی،چارسدہ، نوشہرہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ، پاراچنار ، بنوں اور ڈی آئی خان)، جنوبی پنجاب (ضلع ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان اورمظفر گڑھ ) میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مظفر آباد سمیت کشمیر کے تما م اضلاع ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے اضلاع(کوئٹہ، ژوب اور قلات) میں کہیں کہیں جبکہ بالائی /وسطی پنجاب (ضلع راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،سرگودھا ، اٹک، چکوال اور اسلام آباد) اور بالائی سندھ(ضلع سکھر ، لاڑکانہ ، شکارپور،گھوٹکی اور جیکب آباد ) کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، قلات ، ژوب، کشمیراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔