ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں سوموار کی صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ متوقع ہے۔ سکھر اور مٹھی میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 31 تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 16،31،11، اور 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔