محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبرپختو نخوا، اسلا م آباد، بالائی و وسطی پنجا ب، شمالی بلوچستان، کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے

جبکہ ملک کے وسطی اور زیریں علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بدھ کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو19 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، سبی اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد زیارت وگردنواح میں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

بارش کے ساتھ چمن اور دیگر بیشترعلاقوں میں مطلع ابرالود رہے گا اور تیز طوفانی گرد الود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ زیارت میں گرج چمک کیساتھ موسلا دہار براش سے نواحی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔