پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 79 ہزار کی حد عبور کر لی۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پراسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 262 پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 79 ہزار160 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار ، 898 کی سطح پر بند ہوا تھا۔