انسداد دہشتگردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو کارکنوں کو 11، 11 سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنوں کو 11,11 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ ملزمان میں عدنان اور شہزاد شامل ہیں۔
دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر عزیز آباد کے تھانے میں درج کی گئی تھی۔