بھارت کی تامل اداکارہ پونم کور نے کرتار پورراہداری کھولنے اور امن کا پیغام عام کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان کے دورے پر آنے والی اداکارہ پونم کور نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی جس دوران فردوس عاشق اعوان نے اداکارہ کو تحائف بھی پیش کیے۔
اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ وہ کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہیں، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور یہاں سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے اداکارہ سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا، کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے۔
Released 6 pigeons in the name name of lord,interfaith harmony n love,feel blessed ,this is the only way I could express what feels like now,being able to take mom was a blessing in disguise,may the path to #peace start from #KartarpurCorridor #ekonkar #GuruNanakDevJi pic.twitter.com/7DemVeGNbW
— पूनम कौर ❤️ poonam kaur (@poonamkaurlal) November 14, 2019
بعد ازاں پونم کور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتارپور یاترا کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اور اسی لیے کبوتر آزاد کررہی ہیں کیونکہ انہیں یہی ایک واحد طریقہ نظر آرہا ہے اپنے جذبات کے اظہار کا۔
واضح رہےکہ پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی اور گوردواروں پر حاضری دی تھی۔