اسلام آباد:آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا تفیصلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 43 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق 6 ماہ میں اگر قانون سازی نہ ہوئی تو صدر نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے اور وہ اس حوالے سے قانون سازی کریں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی تحمل کو غیر مقبول نظریہ ضرورت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، ادارہ جاتی پریکٹس قانون کا مؤثرمتبادل نہیں ہوسکتا۔ ادارہ جاتی پریکٹس کے تحت ایک جنرل 3 سال کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوتا ہے۔