اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں آج مطلع صاف رہا اور سردی کی شدت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صبح کے وقت درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔
جمعرات کے روز پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کچھ علاقوں میں سردی کی شدت کم ہوئی ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔