کراچی میں گزشتہ روز سیل کی گئی 5 مارکیٹیں تاحال بند ہیں ، وہاں تاجروں کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بھی آج صبح ہی زینب مارکیٹ پہنچ گئے تاکہ اس بات کی خود تصدیق کی جاسکے کہ وہاں مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں یا ابھی تک بند ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ روز ایس او پی کی خلاف ورزی پر 5 مارکیٹیں سیل کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیل کی گئی مارکیٹوں میں زینب مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ، انٹرنیشنل سینٹر، گل پلازہ اور مدینہ سٹی مال شامل ہیں۔