راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین ہمارے بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلیے خدمات سر انجام دی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشعل ملک
پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اورچیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔