محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دن اور رات کو دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اورگردونواح میں بھی موسم سرد رہے گا۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ اور نارووال میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
بہا ولپور، ساہیوال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال، ملتان، خان پور،رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گجرات میں دھند رہنے کی پیشگوئی ہے۔
منڈی بہاؤ الدین، جہلم،بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کودھند متوقع ہے۔