ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی 310 ، سیالکوٹ 270 روپے ، پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے ، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپور، کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں فی کلو قیمت 220 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔