اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی جب کہ پٹرول ساڑھے 4 جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کا تیل 2روپے 92پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی