کراچی لوکل گورنمنٹ کی جانب سے شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ ٹریک بنانے کا کام شروع کردیا گیاہے۔
ٹریک میٹرو پول سے ملیر ہالٹ تک بنایا جارہا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر کے مطابق شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کے روز ہونے والے حادثات پر قابوپانے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیاہے۔
شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ ٹریک مختص ہوگا۔ کے ایم سی ترجمان کے مطابق ٹریک 15 کلومیٹر تک میٹرو پول سے ملیر ہالٹ تک بنایا جارہا ہے۔