معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے، چیخ و پکار اور آہ و بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی، بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی ہے، بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پرتعلیم حاصل کی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اصل موضوع کو سیاسی نمبر اسکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزیراعظم عمران خان نے دوسرے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی تاہم کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے کو ابو، پھوپھو اور انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔