بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی حالیہ میٹنگ میں بھارت سے کہا گیا تھا کہ وہ 2021 میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے اپنی حکومت سے ٹیکس استثنیٰ حاصل کرے یا پھر عائد ہونے والا ٹیکس خود ادا کرے جس پر بی سی سی آئی کے ایک سینئر آفیشل نے سامنے آئے بغیر کہا کہ اگر ان کو ہمارے ملک میں شیڈول ایونٹس کہیں اور منتقل کرنا ہیں تو کردیں، اس صورت میں ہم اس سے اپنا ریونیو ہٹا لیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون نقصان میں رہتا ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ ہم صرف وہی کریں گے جوہمارا ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور وزارت کہے گی، آئی سی سی اگر سختی سے کام لیتی ہے تو پھر اس کو جواب کیلیے بھی تیار رہنا چاہیے، ہم کسی بھی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔