پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
قومی ٹیم کی کپتان کی شادی انجینئر ابرار کے ساتھ طے پائی تھی۔
گزشتہ روز بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی کی رسم دھوم دھام سے ہوئی جس میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
قومی ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور دیگر خواتین کھلاڑیوں نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کرکٹ شائقین کے ساتھ شیئر کیں۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر بلے باز گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس آئی ہیں۔
بسمہ معروف کی شادی کی رسومات بدھ کی شام گیریژن گولف کلب کے ساتھ منسلک شادی ہال میں منقعد کی جائیں گی۔