پراجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی شکایت کے لیے ایپ تیار کر لی گئی ہے۔
شہر قائد میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا جس میں بتایا گیا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی شکایت کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1093 بحال کر دی ہے۔
عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ جنوری 2022 سے مارچ 2024 تک 19 ہزار سے زائد کتوں کو ویکسین لگائی گئی، چار اضلاع میں ربیز کنٹرول سینٹرز بنائے گئے ہیں، آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنا دیے گئے ہیں۔