لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 2945 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکےاعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 3نئے کیسز کے رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 475 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور59 قیدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں جن کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے 1055افراد میں کورونا پایا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں14، گوجرانوالہ7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی جی خان میں 221ملتان457 اورفیصل آباد میں 23زائرین میں کورونا پایا گیا ہے۔ رائے ونڈ مرکز میں 472، شیخوپورہ 12 اورمنڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے 17 تبلیغی اراکان کورونا سے متاثر ہیں۔
سرگودھا35، میانوالی7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16 اور جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔
ننکانہ 2، گجرات10، گوجرانوالہ2، رحیم یارخان 45، بھکر61، خوشاب2، راجن پور9، حافظ آباد35 اور سیالکوٹ میں 19تبلیغی ارکان میں کورونا پایا گیا ہے۔
لیہ27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر9، فیصل آباد6، ملتان میں 105، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 10 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ننکانہ16، قصور9، شیخوپورہ10، راولپنڈی 102 اور جہلم میں 33عام لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 31اورناروال میں8افراد کورونا کے مریض ہیں۔
گجرات میں138، حافظ آباد12، منڈی بہاوالدین 9 اورملتان میں 23 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد35 اورچینیوٹ میں8افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، جھنگ1، رحیم یار خان 42، سرگودھا14، میانوالی11، خوشاب4اور بہاول نگرمیں5افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بہاولپورمیں 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔