تحریک لبیک نے وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاہدے میں 70 فی صد شرائط پر عمل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث گزشتہ روز ہی دریائے چناب پر ایک سڑک کو ٹریفک کیلئے 15 روز بعد کھولا گیا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔