پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچ 15ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر فخر زمان کو لاہور قلندرز نے قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون کا تحفہ دے دیا۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوہئے 45 گیندوں پر 96 رنزکی اننگز کھیلی تھی۔
فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے 40 رنز سے میچ اپنے نام کیا تھا۔
قلندرز کے سی او او ثمین رانا کی جانب سے ٹیم فنکشن میں فخرزمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔