وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول فی لیٹر 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔